5مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہنے والے معروف سیاستدان انتقا ل کرگئے

25  مئی‬‮  2016

جہلم(آئی این پی )5مرتبہ کے رکن قومی اسمبلی ایک مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی ،صوبائی وزیر جنگلات و صوبائی مشیر داخلہ اور ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ اقبال مہدی جگر کے عارضہ میں ہونے کی وجہ سے انڈیا میں انتقال کر گئے‘مرحوم کی عمر 63سال تھی مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ داراپور میں ادا کی جائیگی نوابزادہ اقبال مہدی مرحوم نے اپنی سیاست کا آغاز 1983کو ممبر ضلع کونسل کا الیکشن جیت کر کیا مرحوم 1985کے غیر جماعتی الیکشن میں ممبر صوبائی اسمبلی بنے جس میں پہلے انہیں وزیرجنگلات اور بعد میں صوبائی مشیر داخلہ بنایا گیا 1988، 1990،1993،1996 اور 2013میں ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوتے رہے جبکہ مشرف دور میں دو جنرل الیکشن بی اے کی ڈگری نہ ہونے کی وجہ سے الیکشن نہ لڑ سکے اب 2013کے الیکشن میں ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے گزشتہ تین چار ماہ سے جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے انڈیا علاج کروانے جانے سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ان کی آخری ملاقات ہوئی جہاں انہوں نے سرکاری خرچے پر علاج کروانے کی آفر کی جسے انہوں نے معذرت کے ساتھ کہا کہ میں اپنا علاج اپنے خرچے پر کرواؤں گا مرحوم کے والد راجہ افضال مہدی جنرل ایوب کے دور میں دو دفعہ ممبر قانون ساز اسمبلی بنے اور دوران اسمبلی اجلاس چالیس سال کی عمر میں وفات پا گئے مرحوم کا بڑا بیٹا نوابزادہ مطلوب مہدی چیئرمین یونین کونسل داراپور ہے اور امیدوار چیئرمین ضلع کونسل جہلم بھی ہے۔ سابق چیئرمین ضلع کونسل جہلم راجہ فیاض آصف مرحوم کے بہنوئی اور سابق وائس چیئرمین بلدیہ راجہ ظفر اقبال کے ماموں زاد تھے مرحوم نوابزادہ اقبال مہدی نے بیوہ ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑے ہیں۔ مرحوم نے تمام الیکشن میں کبھی بھی ہار نہیں دیکھی جس کی بنیادی وجہ ان کا برد بار ہونا ہے ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ اقبال مہدی مرحوم کی نماز جنازہ مورخہ 25مئی 2016بروز بدھ بوقت گیارہ بجے دن ان کے آبائی گاؤں داراپور میں ادا کی جائے گی



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…