حکومت اور فوج کسی بھی سطح پر ایک پیج پر نہیں، (ن) لیگ حکومت بچانا چاہتی ہے تو ۔۔ شیخ رشید احمد کا تہلکہ خیز انٹرویو

15  مئی‬‮  2016

لاہور(آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھٹو شہید کی حکومت کے خاتمے پر مٹھائیاں تقسیم کیں نہ ہی نوازشریف حکومت کے خاتمے پر کروں گا ‘ (ن) لیگ حکومت بچانا چاہتی ہے تو کسی اور کو وزیر اعظم لے آئے ورنہ رواں سال (ن) لیگی حکومت کے خاتمے اور انکی سیاسی فاتحہ خوانی کا ہے‘ بلاول بھٹو نوازشریف حکومت کیخلاف اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا ‘اپوزیشن جماعتیں متحد ہو چکیں ہیں 2018سے پہلے ضرور انتخابات ہوں گےُ ‘فوج اور حکومت کسی بھی سطح پر ایک پیج پر نہیں ۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ (ن) لیگ حکومت کا خاتمہ ثابت ہوگا لیکن اگر (ن) لیگ اپنی حکومت بچانا چاہتی ہے توا نکے واحد آپشن یہی ہے کہ نوازشر یف کو وزیر اعظم کے عہدے سے الگ کر کے کسی اور کو وزیر اعظم بنادیں ورنہ سب کچھ ختم کر لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور انکی جماعت سے جب بھی کر پشن کا حساب مانگا جائے تو جمہو ریت کے خطر ے کی باتیں شروع کر دیتے ہیں ملک میں جمہو ریت نہیں نوازشریف خطرے میں اور اب یہ جو مر ضی کر لیں انکو کر پشن کا حساب دینا ہی پڑ یگا ۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومت آصف علی زرداری سے جتنے مر ضی رابطے کر لیں بلاول بھٹو کی سیاست بالکل مختلف ہے اور فیصلہ کر چکے ہیں کہ نوازشریف کی حکومت کیخلاف انکو دوٹوک سٹینڈ لینا ہے اسی لیے وہ نوازشریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…