’’کچھ میاں مٹھو بے چین بیٹھے ہیں‘‘ڈاکٹر طاہر القادری کاحکومت کو معنی خیز انتباہ

15  مئی‬‮  2016

لاہور(این این آئی )پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کی چھان بین کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کرنے کی کوشش ہو رہی ہے ،آف شور کمپنیوں میں ملوث اراکین پارلیمنٹ کی کوشش ہو گی کہ وہ اپنا احتساب اپنے ہاتھ میں ہی رکھ لیں،پانامہ لیکس اب پارلیمنٹ کا ایشو نہیں رہا یہ نیب ،ایف آئی اے اور ایف بی آر کا معاملہ ہے ۔سپریم کورٹ کو لکھا جانیوالاہوائی خط بھی اس مسئلے کو دبانے کی ایک کوشش تھی ۔حکمرانوں کی آمدن کے ذریعے بتانے کیلئے کچھ میاں مٹھو بے چین بیٹھے ہیں ۔وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں بذریعہ ٹیلی فون پاکستان عوامی تحریک کے سنیئر رہنماؤں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ حکمرانوں کی اول و آخر کوشش ہو گی کہ کوئی با اختیار کمیشن نہ بننے پائے ۔مہمان حکومت جاتے جاتے بیورو کریسی سے غلط کام کروائے گی ،بیورو کریٹ چوکنے رہیں ،انہوں نے کہا کہ دھرنے میں گو نوا ز گو کا نعرہ لگایا یہ نعرہ اب اپنی عملی شکل اختیار کرنے جا رہا ہے ،دھاندلی کے نتیجے میں وجود میں آنے والی پارلیمنٹ کبھی بھی چوروں کا احتساب نہیں کر سکتی ۔سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے خون سے آنے والے انقلاب کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔حکمرانوں کی لوٹ مار،نا انصافی اور ظلم و بربریت کے خلاف پر امن آئینی جدوجہد شروع کر رکھی ہے جس کی منزل جمہوری انقلاب ہے ۔17جون کو یوم شہدا منایا جائیگا ،کارکن تیاریاں کریں ۔خون شہادت کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے ۔خون کی ہولی کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کرینگے ۔ہماری جدوجہد آئینی، جمہوری اور قانون کے دائرے میں ہے ۔کروڑوں غریبوں کے حقوق کیلئے کی جانیوالی جدوجہد بہت جلد رنگ لائے گی ۔ انقلاب کے بعد عوام مقتدر اور ظالم جیلوں میں ہونگے ۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…