سابق چیئرمین سینیٹ نیئربخاری کے خلاف مقدمہ درج کرنے پراپوزیشن لیڈرخورشید شاہ برہم

4  مئی‬‮  2016

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق چیئرمین سینیٹ نیئربخاری کے خلاف مقدمہ درج کرنے پراپوزیشن لیڈرخورشید شاہ برہم ہوگئے اور کہا ہے کہ سادہ کپڑوں میں ایک شخص اپنی پہنچان کرائے بغیر نیئربخاری جیسی شخصیت کی تلاشی کیسے لے سکتا ہے۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے نیئربخاری کے خلاف مقدمہ درج کرنے پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نیئرحسین بخاری کی تاریخ جانتا ہے جو چیئرمین سینیٹ اورپارلیمنٹرین رہے ہیں جب کہ وہ خود وکیل ہیں جو ضلع کچہری جا رہے تھے، ایک سویلین شخص بغیرپہچان کرائے نیئر بخاری کی تلاشی کیسے لے سکتا ہے جنہیں پہلے سے ہی سیکیورٹی خطرات لاحق ہوں۔اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ آئی جی اسلام آباد کے رویئے پرافسوس ہے جنہوں نے بغیر انکوائری کے نیئر بخاری کے خلاف ایف آئی آر کا حکم دیا ٗ یہ معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے گا، وزیراعظم مذکورہ جج کی عدالت سے واقعہ کی تحقیقات کرائیں۔واضح رہے کہ سابق چیرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری نے تلاشی لینے پر عدالت کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار کو تھپڑ رسید کردیا اور زبردستی کچہری میں گھس گئے تھے جس پر آئی جی اسلام آباد طارق مسعود یاسین نے بھی تھپڑ مارنے کا نوٹس لیتے ہوئے نیئر حسین کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…