میں نے کسی پولیس اہلکار کو تھپڑ نہیں مارا ،میرے خلاف مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے جس کا دفاع کروں گا ٗ نیئر حسین بخاری

4  مئی‬‮  2016

اسلام آباد (این این آئی)سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری نے کہا ہے کہ میں نے کسی پولیس اہلکار کو تھپڑ نہیں مارا ،میرے خلاف مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے جس کا دفاع کروں گا۔اسلام آباد میں کچہری میں داخلہ کے موقع پر سابق چیئرمین سینیٹ پر پولیس اہلکار کی جانب سے الزام لگایا گیا تھا کہ نیئر بخاری نے انہیں تلاشی لینے پر تھپڑ مارا ہے ۔معاملے نے اس قدر طول پکڑا کہ سینیٹر نیئر بخاری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ٗ آئی جی اسلام آباد طارق مسعود یاسین نے نیئر بخاری کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے۔اس پراپنا موقف دیتے ہوئے سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری نے کہاکہ میں نے کسی پولیس اہلکار کو تھپڑ نہیں مارا،اسلام آباد بار کا ممبر ہوں داخل ہو نے لگا تو سول کپڑوں میں ملبوس ایک شخص نے مجھے چھونے اور تلاشی لینے کی کوشش کی جس پر میرے گارڈ نے اسے دھکا دیدیا،انہوں نے کہا کہ سول کپڑوں میں ملبوس کسی شخص کو میری تلاشی لینے کا حق حاصل نہیں ۔ایف آئی آر پڑھنے کے بعد اگلا لائحہ عمل طے کروں گا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…