پاکستان میں عوام کی زندگیوں کے ساتھ ایسا سلوک بھی ہوگا؟لاہور میں وہ کام پکڑا گیا جس کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا

2  مئی‬‮  2016

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان میں عوام کی زندگیوں کے ساتھ ایسا سلوک بھی ہوگا؟لاہور میں وہ کام پکڑا گیا جس کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا،لاہور میں ایک ملٹی نیشنل کمپنی کی جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی ، ڈرگ کنٹرول کمیٹی نے بھاری مقدار میں جان بچانے والی ادویات برآمد کر لیں جبکہ مالک سمیت 3افراد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جعلی ادویات کا دھندہ خطرناک صورت اختیار کرچکا ہے ۔ لاہور میں ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کی ایک ٹیم نے گرین ٹاؤن کے علاقے میں ایک فیکٹری پر چھاپہ مارا تو وہاں ایک ملٹی نیشنل کمپنی کی جعلی ادویات تیار کی جا رہی تھیں جنہیں ٹیم نے قبضے میں لے لیا ۔چھاپے کے دوران ایسی جعلی ادویات بھی قبضے میں لی گئیں جو انسانی جان بچانے کے کام آتی ہیں ۔ چھاپہ مار ٹیم کے مطابق فیکٹری میں جعلی ادویات بنانے کا دھندہ کافی عرصے سے جاری تھا جس کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی گئی اور نہ صرف بڑی مقدار میں جعلی ادویات کو قبضے میں لے لیا گیا بلکہ فیکٹری کے مالک سمیت 3افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے اور اِس حوالے سے کارروائی مستقل بنیادوں پر جاری رہے گی ۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…