اغوا کاروں نے تاوان مانگا تھارہائی کن شرائط پر ہوئی شہباز خود بتائیں گے, سارا تاثیر

13  مارچ‬‮  2016

لاہور (نیوزڈیسک) سلمان تاثیر کی بیٹی اور شہباز تاثیر کی بہن سارا کے مطابق ان کے بھائی کے اغوا کاروں نے تاوان کا مطالبہ کیا تھا اور رہائی کی شرائط پر بھی بات کی تھی لیکن اس کی تفصیلات بھائی ہی بتاسکتے ہیں ۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے پاکستان سے باہر مقیم سارا تاثیر کا کہنا تھا کہ ان سے ذاتی طور پر تو اغواکاروں نے کوئی رابطہ نہیں کیا لیکن ان کے خاندان کے دیگر افراد سے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا اور ایک عرصے سے اس سلسلے میں بات چیت ہوتی رہی ہے۔ جب میرے بھائی کو رہائی ملی تو مجھے معلوم ہوا کہ میرے دل سے ایک بڑا بوجھ اتر گیا۔ اب میں آزاد اور ہلکا محسوس کر رہی ہوں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا انہیں معلوم ہے کہ ان کے بھائی کی رہائی کن شرائط کے تحت ہوئی ہے تو سارا تاثیر کا کہنا تھا کہ مجھے ان شرائط کا علم نہیں ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ شہباز اس بارے میں خود بات کریں گے اور بتائیں گے کہ کیا شرائط طے ہوئی تھیں۔ پاکستان میں اعتدال پسند لوگوں کے کھل کر بات کرسکنے سے متعلق سوال کے جواب میں سارہ تاثیر کا کہنا تھا کہ ایسا بالکل نہیں۔ پاکستان میں اعتدال پسند یا لبرل لوگوں کو یا تو خاموش کرا دیا جاتا ہے اور یا انہیں ملک سے بھاگ جانے پر مجبور کر دیا جاتا ہے۔ میرے اپنے کئی دوستوں پر حملے ہو چکے ہیں اور کئی کو قتل بھی کر دیا گیا ہے اس لئے آجکل کے حالات میں کوئی بھی خطرہ مول نہیں لے سکتا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا انہیں اور ان کے خاندان کو جان کا خطرہ ہے‘ سارا تاثیر کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر وقت خطرہ رہتا ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…