آئی جی پنجاب پولیس نے لیڈی اہلکاروں کو شلوار قمیص اور عبایا پہننے سے روک دیا

13  مارچ‬‮  2016

لاہور(نیوز ڈیسک)انسپکٹرل جنرل آف پولیس پنجاب نے لیڈی اہلکاروں کو شلوار قمیص اور عبایا پہننے سے روک دیا جبکہ لیڈی اہلکاروں کو پینٹ اور شرٹس پر مشتمل نئی یونیفارم زیب تن کرنے کی ہدایت کی ہے خذف کرنیوالی اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے ایک سرکلر کے ذریعے پولیس میں بھرتی تمام لیڈی اہلکاران کو ہدایت کی ہے کہ ڈیوٹی کے دوران شلوار قمیض اور عبایا کی بجائے نئی ڈیزائن کردہ پینٹ اور شرٹس استعمال کریں اور عبایا کا استعمال ترک کردیں ۔ وگرنہ ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس نئے حکمنامہ پر لیڈی اہلکاروں نے تشویش کی لہر دوڑ گئی جبکہ اس حوالے سے خبر رساں ادارے نے جب چند علما ء سے رابطہ کیا توانہوں نے اس حکم نامہ پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی مملکت میں جن عوامل پر خاص طور پر توجہ دینے چاہئے اس ملک میں اس کے بالکل بر عکس کام ہورہا ۔ عورت کسی ہی ڈیوٹی کرے اسے اپنے لباس کو باوقار اور خود کو باپردہ رکھنا باعث فخر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ی کے پیشے سے منسلک سیکڑوں لیڈی ڈاکٹر نہ صرف عبایا استعمال کرتی ہیں بلکہ باقاعدہ طور پر برقع کا استعمال کرتی ہیں انہوں نے کہاکہ معاشرے میں قائم تمام اداروں میں مرد وزن اکھٹے کام کرتے ہیں مگر جو خواتین عبایا یا برقع استعمال کرتی ہیں ان پر کوئی قد غن نہیں لگائی جاتی ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے سب سے بڑے آفیسرکا حکم غیر شرعی اور ناقابل عمل ہے ۔ حکومت کو آئی جی کی جانب سے جاری حکم نامہ پر ایکشن لینا چاہئے ۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…