فیصل صالح حیات کے فیصلے نے پورے پاکستان میں ہلچل مچادی

13  مارچ‬‮  2016

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر داخلہ مخدوم سید فیصل صالح حیات نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نئی سیاسی جماعت میں پاکستان پیپلزپارٹی کے متعدد رہنماؤں کی شمولیت کا امکان ہے۔ آن لائن کو بتایا گیا ہے کہ مخدوم سید فیصل صالح حیات ملک میں نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کر چکے ہیں اور اس مقصد کے لئے اپنے قریبی معتمدین کے ساتھ صلاح مشوروں میں مصروف ہیں۔ نئی سیاسی جماعت کا نام پاکستان پیپلزپارٹی عوامی رکھے جانے کا امکان ہے تاہم نام بارے حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ مخدوم سید فیصل صالح حیات سے بلاول بھٹو زرداری نے بھی رابطہ کر کے پار ٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے اور پنجاب کی صدارت کی پیشکش بھی کی ہے۔ نئی سیاسی جماعت کی تشکیل بارے عام انتخابات سے قبل فیصلہ کر لیا جائیگا۔ فیصل صالح حیات کا مخدوم گروپ پہلے ہی جھنگ اور چنیوٹ میں بھاری اکثریت سے جیت کر دونوں اضلاع کی چیئرمین ضلع کونسل بنانے کی پوزیشن میں آ چکا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے بھی مخدوم سید فیصل سے رابطہ کیا ہے اور نئے سیاسی اتحاد بنانے پر بات چیت کی گئی ہے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…