کراچی کیلئے تین بڑے منصوبے،اعلان ہوگیا

19  فروری‬‮  2016

کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں آئندہ دو سالوں کے دوران گرین ، اورنج اور ییلو لائن بس منصوبوں کا آغاز کردیا جائے گا۔قائد آباد،سرجانی ٹاﺅن سے لیکر نمائش اور دیگر علاقوں تک پھیل جائے گا۔وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ 2017 تک اورنج، یلو اور گرین لائن پر کام مکمل کرلیا جائے گا۔کراچی میں تیز رفتار بسوں کے لئے بس ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کا آغاز ہوچکا ہے۔ وفاق نے گرین لائن اور سندھ حکومت نے اورنج لائن پر عملی طور پر آغاز کر دیا ہے،کراچی کے شہری طویل عرصے بعد ٹرانسپورٹ کے شعبے میں عملی کام کے منتظر ہیں ۔وفاق کی جانب سے کراچی پیکج کے تحت بننے والی 17.8کلومیٹر طویل گرین لائن 16 ارب روپے کی لاگت سے سرجانی سے شروع ہوگی۔ اس روٹ پرگرین لائن بس 22 مختلف مقامات سے ہوتے ہوئے گرومندر اور جامعہ کلاتھ تک پہنچے گی۔گرین لائن منصوبہ کی تکمیل 27 جنوری 2017 مقرر کی گئی ہے ۔دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سے 4.7 کلومیٹر طویل اورنج لائن بنائی جائے گی ۔یہ روٹ اورنگی ٹاﺅن سے بورڈ آفس تک چارمختلف راستوں سے ہوتے ہوئے بورڈ آفس پرگرین لائن سے منسلک ہوجائے گی۔تیسرا روٹ 26 کلو میٹر طویل یلو لائن منصوبہ 24 مختلف علاقوں سے گزرے گا۔ یلو بس سروس قائدآباد ، داﺅد چورنگی ، کورنگی انڈسٹریل ایریا، ڈیفنس سے ریگل چوک تک چلے گی۔ 1.5 لاکھ لوگ روزانہ اس سروس سے مستفید ہو سکیں گے اور 14 ارب روپے کی لاگت سے تکمیل تک پہنچے والے اس منصوبے میں کم و بیش 70 بسیں چلائی جائیں گی۔ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم میں ائیر کنڈیشنڈ بسیں چلیں گی جس میں بیک وقت 34 افراد سوار ہو سکیں گے اور خواتین کے لئے اس میں 13 نشستیں مختص کی گئی ہیں ۔بی آر ٹی ایس کے اس منصوبے میں تمام روٹس ایک دوسرے سے منسلک ہوں گے جبکہ مسافر ایک ٹکٹ لینے کے بعد ہر لائن سے استفادہ حاصل کرسکے گا۔ ان تمام لائنوں پر خودکار نظم کام کرے گا جو کرایا بھی خود وصول کرے گا جبکہ معذور اور معمر افراد کے لئے رعایتی ٹکٹ ہوگا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…