پاکستان میں گزشتہ سال 324 افراد کو پھانسی دی گئی

19  فروری‬‮  2016

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان میں گزشتہ سال 324 افراد کو پھانسی دی گئی، انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا 16 دسمبر 2014ءکو پشاور میں آرمی سکول پر دہشت گردوں کے حملے میں 134 بچوں کے مارے جانے کے بعد سزائے موت پر پابندی ختم کرنے کے بعد 2015ءمیں 324 افراد کو پھانسی دی گئی اس طرح پاکستان چین اور ایران کے بعد تیسرا سب سے زیادہ سزائے موت دینے والا ملک بن گیا۔پھانسیاں دینے میں چین کا پہلا ایران کا دوسرا نمبر ہے ، ایمنسٹی کے مطابق ایران نے گزشتہ سال آٹھ سو تیس افراد کو پھانسی دی جن میں سے اکثریت منشیات کے دھندے میں ملوث پائے گئے۔انسانی حقوق کے گروپ رپیرائیو اور جسٹس پراجیکٹ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پابندی کے خاتمے کے بعد 351 افراد کو سزائے موت دی جا چکی ہے جن میں سے صرف 39 افراد کا تعلق عسکریت پسند گروپوں سے تھا یا وہ عسکریت پسندی میں ملوث رہے تھے، رپورٹ میں کہا گیا کہ بعض افراد کو پھانسی غیر شفاف ٹرائل کی بناءپر دی گئی، ایک آزاد تھنک ٹینک ”پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس سٹڈیز“ کے مطابق 2015ءمیں 2014ءکے مقابلے میں دہشت گردی اور فرقہ وارانہ گروپوں کے حملوں میں 48 فیصد کمی آئی ہے، حکومتی عہدیداروں نے بتایا کہ موجودہ پالیسی دہشت گرد حملوں کو روکنے میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…