نیب چار بڑے کرپشن ریفرنس دائر کرنے کیلئے تیار

10  فروری‬‮  2016

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیب نے سابق چیئرمین اسٹیل ملز معین آفتاب شیخ اور سابق صوبائی وزیرریونیوخیبر پختونخوا سمیت چارافراد کےخلاف کرپشن کےریفرنس دائر کرنےکافیصلہ کیاہے۔چیئرمین نیب قمر الزمان چوہدری کی زیر صدارت نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں سابق صوبائی وزیرسید مرید کاظم کیخلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سید مرید کاظم پرڈی آئی خان میں 1976 کنال اراضی غیرقانونی طور پر منتقل کرنے کا الزام ہے۔ دوسرا مقدمہ سلطان فلوراینڈ جنرل ملزملتان کے سعید احمد قریشی کے خلاف قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ملزم نے لاکھوں ٹن سبزڈائزڈ گندم مہنگے داموں مارکیٹ میں فروخت کی۔ تیسرا ریفرنس کے پی بورڈ آف ریونیو کے سابق افسر احسان اللہ خان کیخلاف دائر کیا جائے گا، ملزم پر غیرقانونی طور پر نائب تحصیل داروں کو ترقی دینے کا الزام ہے۔ چوتھا کرپشن ریفرنس پاکستان اسٹیل ملز کے سابق چیئرمین معین آفتاب شیخ اور سابق ڈائریکٹر ثمین اصغر کے خلاف دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملزمان پر قومی خزانے کو 18 کروڑ 81 لاکھ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…