زین قتل کیس کا افسوسناک انجام

11  جنوری‬‮  2016

لاہور(نیوزڈیسک) عدالت نے بغیر لائسنس کلاشنکوف رکھنے کے مقدمے میں نامزد ملزم کے بیرون ملک فرار ہونے پر ملزم مصطفی کانجو کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز کر دیا۔گزشتہ روز لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ اکرم آزاد نے کیس کی سماعت کی۔تعمیل کنندہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مصطفی کانجو بیرون ملک فرار ہو چکا ہے اور جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہو رہا۔ سرکاری وکیل محمد زرغام نے عدالت کو بتایا کہ ملزم مصطفی کانجو کے خلاف تھانہ شمالی چھاو¿نی میں بغیر لائسنس کلاشنکوف رکھنے کا مقدمہ درج ہے۔ملزم نے اسی کلاشنکوف سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں طالبعلم زین جاں بحق ہوا۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ زین قتل کیس سے بریت کے بعد سے لے کر آج تک ملزم مصطفی کانجو اس مقدمے میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لئے حاضر نہیں ہواجس پر عدالت نے مصطفی کانجو کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز کر دیا۔عدالتی نوٹسز کی عدم تعمیل پر عدالت نے پہلے ہی مصطفٰی کانجو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…