این اے 122 ،فیصلے کی تاریخ کا اعلان،پھر الیکشن کی گھنٹی بج گئی،تاریخی ریکارڈ بننے کا امکان

9  جنوری‬‮  2016

اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 ووٹ منتقلی کیس کی سماعت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث ایک مرتبہ پھر بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی اور الیکشن کمشن نے 19جنوری کو حتمی سماعت کے بعد فیصلہ سنانے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا کہ ہمیشہ کیسز میں تاخیر وکلا کرتے ہیں جبکہ الزامات ہم پر عائد کیے جاتے ہیں۔تفصیلات کےمطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے این اے 122 ووٹ منتقلی کیس کی سماعت کی سماعت اسپیکر ایاز صادق کے وکیل شاہد حامد کی عدم حاضری کے باعث بغیر کسی کارروائی کے 19 جنوری تک ملتوی کر دی گئی اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان گزشتہ سماعت کے بعد جہانگیر ترین کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر شدید برہم نظر آئے اور اپنے ریمارکس میں کہا کہ 95 فیصد کیسز وکلا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوتے ہیں،19 جنوری کو اب حتمی سماعت ہو گی جس میں دلائل،بیانات قلمبند کرنے سمیت الیکشن کمیشن فیصلہ سنائے گا۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علیم خان نے ایک مرتبہ پھر ایاز صادق پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ایاز صادق نے جعلسازی نہیں کہ تو نشاندہی کریں ہم معذرت کر لیں گے۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری بھی پیچھے نہ رہے اور جہانگیر ترین کو اگلے ہفتے این اے 154 میں بھی ووٹ منتقلی کے حوالے سے حقائق نامہ سامنے لانے کی دھمکی دے دی۔الیکشن کمیشن کے مطابق 19 جنوری کو ہونے والی سماعت اب حتمی ہو گی اور اسی روز اس کیس سے متعلقہ تمام امور مکمل کرتے ہوئے فیصلہ ہو گا۔واضح رہے کہ اگر تحریک انصاف اپنے الزامات ثابت کرنے میں کامیاب ہوگئی تو این اے122 میں ایک بار پھر ا لیکشن کی گھنٹی بج جائے گی اور شائد یہ واحد حلقہ ہوگا جس میں ایک ہی مدت کے دوران الیکشن کا ریکارڈ بن جائے گا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…