ہوشیار! خبردار!اپنے بچوں کے بارے میں محتاط ہوجائیں

9  جنوری‬‮  2016

ملتان(نیوزڈیسک)ہوشیار! خبردار!اپنے بچوں کے بارے میں محتاط ہوجائیں،ملتان میں وہ ہوگیا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا،جیب خرچ نہ ملنے پر 10 سالہ بچے نے خود کشی کر لی،تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے جلال پور پیر والا میں جیب خرچ نہ ملنے پر 10 سالہ بچے نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔ جلال پور پیر والا کے علاقے جہاں پور میں 10 سالہ جنید نے والدین سے جیب خرچ کے لیئے 50 روپے مانگے تاہم انکار اور ڈانٹ ڈپٹ پر بچے نے خود کو کمرے میں بند کر لیا اور پنکھے کے ساتھ پھندا لگا کر خود کشی کر لی۔ جس پر متعلقہ پولیس اسٹیشن نے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔ بچے کے والدین کے مطابق جنید نے 50 روپے مانگے جو ان کے پاس نہیں تھے۔ انہوں نے جنید کو ڈانٹ دیا جس پر اس نے خود کشی کر لی۔واضح رہے کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ،بے روزگاری اورغربت کی وجہ سے اکثر والدین اپنے بچوں کی خواہشات پوری کرنے میں ناکام رہتے ہیں مگر ایسی صورتحال میں بچوں کے ساتھ دوستانہ ماحول میں گفتگو کرکے ان کو اپنی مجبوریوں کے بارے میں آگاہی دے کر سمجھانا اورمستقبل میں حالات بہتر ہوتے ہی بچوں کی خواہش پوری کرنے کی یقین دہانی ہی بہترین طریقہ ہے ،بچوں کے کسی بھی تقاضے پر ان سے ڈانٹ ڈپٹ اور بدسلوکی والدین کو ایسے صدمے سے دوچار کرسکتی ہے جیسا کہ ملتان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، تمام والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں سے دوستانہ رویہ رکھیں اوراپنی خوشیوں اوراپنے مسائل کے بارے میں بچوں کو آگاہ رکھیں تاکہ بچے بھی آپ کی مجبوریوںکو سمجھ سکیں اور آپ کی استطاعت سے بڑھ کر تقاضہ نہ کریں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…