نندی پور پلانٹ، انجینئرز ناتجربہ کار، سالانہ113 ارب روپے کا نقصان ہوا، جلسوں میں غلط بیانی کی

30  دسمبر‬‮  2015

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کے اجلاس میں انکشاف کیا ہے کہ حکومتی انجینئرز نندی پور پاور پلانٹ چلانے کا تجربہ نہیں رکھتے تھے، مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں پلانٹ چلنے میں تاخیر منصوبہ کے آپریشن اینڈ مینٹینس کو آئوٹ سورس نہ کرنے کی وجہ سے ہوئی، ایم ڈی نندی پور اور بورڈ کے اختلاف کے باعث پلانٹ دو ماہ بند رہا، نندی پور پلانٹ کے تمام ایشوز ایک سال بعد حل ہونگے، سیاسی جلسوں میں غلط باتیں سب کہتے ہیں میں بھی جلسوں میں غلط بات کرتا رہا ہوں، غفلت کے مرتکب تمام افسروں پر ذمہ داری فکس کرینگے، ایک دو انکوائری رپورٹس آنا باقی ہے۔ نیب، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا کہنا ہے کہ منصوبہ میں کرپشن نہیں ہوئی تاہم نندی پور پاور پلانٹ کی انکوائری کمیٹی میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ منصوبہ بروقت مکمل نہ ہونے سے سالانہ 113 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر منصوبہ کا کام دوبارہ شروع کیا اگر معاہدہ ختم کرتے تو 37ارب روپے کا نقصان ہوتا۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی ارشد خان لغاری کی سربراہی میں ہوا اجلاس میں وزیر پانی وبجلی سے ممبر کمیٹی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے درخواست کی کہ ان کے علاقہ میں چند بجلی نادہندگان کی وجہ سے پورے گائوں کا ٹرانسفارمر اتار لیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ایماندار صارفین بھی سزا بھگتتے ہیں، ممبر کمیٹی نواب یوسف تالپور سے خواجہ آصف نے درخواست کی کہ وہ بتادیں کہ کتنے فیصد بقایا جات پر ٹرانسفارمر اتار جائے جس پر انہوں نے کہا کہ اگر بقایا جات 50فیصد سے زائد ہوں تو علاقے کی بجلی کاٹ دی جائے جس پر خواجہ محمد آصف نے چئیرمین کمیٹی سے درخواست کی کہ وہ اس اجلاس کی کارروائی میں یہ بات درج کروا دیں۔ کمیٹی نے سفارش کر دی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ وہ نندی پور پلانٹ میں تاخیر کے خلاف سپریم کورٹ گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ نندی پور پاور منصوبہ کی لاگت 2007میں 22ارب روپے منظور ہوئی تھی، تاخیر کی وجہ سے لاگت 58 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ اجلاس میں وزارت پانی وبجلی نے کمیٹی میں اعتراف کیا ہے کہ نندی پور پاور منصوبہ اگست 2016ء تک 425 میگاواٹ بجلی پیدا نہیں کرسکے گا۔ فرنس آئل ٹریٹمنٹ پلانٹ کی صلاحیت کم ہونے کی وجہ سے نندی پور مطلوبہ بجلی پیدا کرنے میں ناکام ہے، چینی کمپنی نے دو نئے پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ کی مینجمنٹ کو اختلافات کے باعث 14 اکتوبر کو تبدیل کیا اور 23 اکتوبر کو پلانٹ کو فعال کر دیا ہے اور گزشتہ روز نندی پور نے 480 میگاواٹ سب سے زیادہ بجلی پیدا کی ہے نندی پور کا 98.99 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے پراجیکٹ پر 58 ارب روپے خرچ ہوئے 82 ارب روپے کا فگر غلط ہے۔ ساڑھے پانچ ارب روپے کی بجلی بیچی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پراجیکٹ گیس، فرنس آئل اور ڈیزل پر بھی چل سکتا ہے اور اس کی صلاحیت 525 میگاواٹ تک بڑھائی جائے گی۔ کمیٹی ممبر رانا افضال حسین کے سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کمیٹی کو بتایا کہ سندھ حکومت نے 70 ارب روپے وزارت کو بجلی کی مد میں دینے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ اس معاملے پر بات کرنے کو تیار نہیں۔ سندھ حکومت بجلی چوری کی روک تھام کیلئے سمارٹ میٹر لگانے نہیں دے رہی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اب کسی کو بھی کوئی ریلیف نہیں دینگے بلکہ سخت ایکشن ہوگا کیونکہ ہم نے سرکلرڈیٹ پر لوگوں کی بہت گالیاں سن لی ہیں اب جو پیسے دینگے صرف انہی کو بجلی دی جائے گی



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…