شوکت خانم کینسرہسپتال پشاور جدید سہولیات سے آراستہ انوکھا شاہکار

26  دسمبر‬‮  2015

اسلام آباد(سپیشل رپورٹ) شوکت خانم میموریل کینسرہسپتال اینڈریسرچ سینٹرپشاورکاپہلافیز4بلین روپے کی لاگت سے 29دسمبرکومکمل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ہسپتال کے فنڈنگ منیجراجمل خان نے ایک انٹرویودیتے ہوئے کہاکہ ہسپتال کی آٹھ منزلوں پر3.2بلین روپے خرچ کئے گئے ۔انہوں نے کہاکہ کینسرکے مریضوں کے شعبہ کیموتھراپی ہسپتال کی پہلی منزل میں رکھاگیاہے تاکہ ایسے مریض جوکہ کینسرکے مرض میں ابھی تک ابتدائی طورپرمبتلاہوئے ہیں ان کاعلاج کیاجاسکے ۔اجمل خا ن نے بتایاکہ کینسرکے مریضوں کی ریڈی ایشن کی سہولت ہسپتال کے دوسرے فیزمیں شروع کی جائے گی اوراس پر4بلین روپے کی خطیررقم خرچ کی جائے گی جبکہ اس دوران ریڈی ایشن کے لئے مریضوں کوشوکت خانم کینسرہسپتال لاہورمیں ریفرکیاجائے گا۔اجمل خان نے مزیدبتایاکہ 150000کینسرکے مریضوں کی رجسٹریشن ہرسال شوکت خانم ہسپتال میں کی جاتی ہے ۔اجمل خان نے بتا کہ ابتدائی سٹیج پر1.2ملین روپے سے لیکر1.5ملین روپے خرچ آتاہے جبکہ مریض پرکی مکمل ٹریمنٹ پر7ملین روپے کاخرچ آتاہے ۔انہوں نے مزیدبتایاکہ کینسرکے مریض پرہسپتال کی طرف کل اخراجات کا75فیصدخرچ کیاجاتاہے جبکہ باقی 25فیصداخراجات مریض کوخود برداشت کرناپڑتے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ 2015میں شوکت خانم کینسرہسپتال لاہورنے اس مدمیں 7.4بلین روپے خرچ کئے جوزکوة اورامیرافراد سے لیکرخرچ کئے گئے ۔اجمل خان نے بتایاکہ شوکت خانم ہسپتال پشاورکی تکمیل سے کینسرکے مریضوں خاص کرخیبرپختونخواسمیت دیگرصوبوں کے افراد بھی یہاں سے علاج کراسکیں گے ۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…