سستی بجلی کی پیداوار کے حوالے سے بڑا فیصلہ آگیا

10  دسمبر‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پہلی مرتبہ کے-الیکٹرک کے بن قاسم پاور پلانٹ کے 2 یونٹس کوئلے پر منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔کراچی میں پہلی مرتبہ کوئلے پر سستی ترین بجلی پیدا ہوگی، اس لیے نیپرا نے 20 سال کے لیے ٹیرف کی بھی منظوری دے دی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق دستاویز میں کوئلے پر بجلی کی پیداوار کے لیے نیپرا نے فی یونٹ ٹیرف 5روپے 41پیسے کی منظوری دی ہے۔نیپرا دستاویزات کے مطابق بن قاسم پاور پلانٹ کے 6 یونٹس میں سے 429 میگا واٹ کے یونٹ نمبر 3 اور یونٹ نمبر 4 کو کوئلے پر منتقل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بن قاسم کول پاور یونٹس کی کوئلے پر منتقلی پر 260ملین ڈالر (27ارب روپے) کی لاگت آئے گی۔بن قاسم پاور پلانٹ کے دونوں یونٹس کی فرنس آئل سے کوئلے پر منتقلی میں2 سال 6 ماہ سے زائد کا وقت لگے گا، جس کے بعد اس سے پیدا ہونے والی بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔بن قاسم کول پاور یونٹس کے لیے ٹیرف 20سال کے لیے منظور کیا گیا ہے۔اس وقت بن قاسم کے فرنس آئل پر چلنے والے دونوں یونٹس سے بجلی 11 تا 15 روپے فی یونٹ پیدا ہوتی تھی۔واضح رہے کہ کے۔ الیکٹرک اور نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے درمیان نیپرا یہ معاملہ پہلے ہی طے کروا چکا ہے کہ ڈھائی سال کے دوران جب کے-الیکٹرک کے بن قاسم کے 2 یونٹس کوئلے ہر منتقل ہو رہے ہوں گے تو نیشنل گرڈ سے اضافی بجلی کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا، اس وقت کے الیکٹرک کو این ٹی ڈی سی نیشنل گرڈ سے 600 میگاواٹ سے زائد بجلی فراہم کر رہی ہے



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…