ریحام خان طلاق کے بعد پہلی بار میڈیا کے سامنے،کرکٹ کی زبان میں عمران خان پر تنقید

4  ‬‮نومبر‬‮  2015

مانچسٹر(نیوزڈیسک)عمران کی سابق اہلیہ ریحام خان طلاق کے بعد پہلی بار میڈیا کے سامنے،کرکٹ کی زبان میں عمران خان پر تنقید۔برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں میڈیا کانفرنس سے خطاب میں ریحام خان نے اشاروں کنایوں میں اپنے سابق شوہر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میں آپ چھکا تو مارلیں گے ،بات تب ہے جب آپ طویل پارٹنرشپ قائم کریں اور سنچری پوری کریں ،کرکٹ میں چھکا مارنا بے شک بڑی کامیابی ہے لیکن اصل کامیابی تو اپنے پارٹنر کے ساتھ طویل اننگز کھیلنا اور سنچری اسکور کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر آپ تبدیلی چاہتے ہیں تو خواتین کی عزت کریں،خواتین کے بارے میں غلط خبریں شائع ہونے کے بعد ان کے ساتھ برا سلوک کیا جاتا ہے ، خبر کو خبر کے طور پر لینا چاہئے۔ہمارے معاشرے میں بیوی، بیٹی اور ماں کی عزت کرنا سکھایا جاتا ہے لیکن کچھ لوگ تہذیب کی پیروی نہیں کرتے ۔پاکستان میں لوگوں کا رویہ جیسا بھی ہو پیار کے بغیر نہیں رہ سکتے ، پاکستانی نوجوان اپنی تہذیب فراموش کرتے جا رہے ہیں ، پاکستان میں تبدیلی تب آئے گی جب خواتین کا احترام کیا جائے،خواتین کا احترام کئے بغیر معاشرے میں تبدیلی نہیں آ سکتی ۔انھوں نے کہا کہ میں پاکستان اپنی مرضی سے گئی اور اپنی مرضی سے واپس آئی ۔ریحام خان کا کہنا تھا پاکستان نے انہیں بہت کچھ دیا۔ میڈیا کانفرنس میں پاکستان کے سنیئر صحافیوںاور اینکرز کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔کانفرنس میں موجود لوگوں نے کہا کہ ریحام کے تندو تیز جملوں کا ہدف عمران ہی تھے ، ریحام نے ٹویٹ کر کے واضح کیا کہ سب باتیں میڈیا اور رپورٹنگ کے اختلافی پہلوں سے متعلق تھیں اس کو کوئی اور رنگ نہ دیا جائے ۔میں نے رپورٹنگ میں اخلاقی پہلو کو اجاگر کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کا کام صرف چھکے مار کر سنسنی پھیلانا نہیں بلکہ معاشرے کے مثبت پہلوں کو سامنے لانا ہے، میری باتوں کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور ریحام خان کے درمیان 5 روز قبل ہی طلاق ہوئی تھی جب کہ ریحام خان 29 اکتوبر کو ہی پاکستان سے لندن کے لئے روانہ ہو گئی تھ



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…