ناران و کاغان میں شدید برف باری: سیاحوں کا داخلہ بند

3  ‬‮نومبر‬‮  2015

اسلام آباد(نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی سچ ثابت ہوئی،وہی ہوا جس کا ڈر تھا،سینکڑوں لوگ پھنس گئے-ضلعی انتظامیہ نے بارش اور برفباری کے بعد سیاحتی مقام ناران اور کاغان میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی لگا دی۔ایک نجی ٹی وی نیوز چینل کے مطابق مانسہرہ اوراس کے گرد و نواح میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا جب کہ ناران اور کاغان میں برفباری کے بعد ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔ چترال اور گرد و نواح میں بھی موسم کی تبدیلی کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور زلزلے کے دوران گھروں سے محروم ہونے والے درجنوں خاندان انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔چترال میں آج صبح شدید برفباری کے بعد راستے بند ہونے سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں جب کہ لواری ٹنل میں گاڑیوں کے پھنسنے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جب کہ گلگت بلتسنان کے ضلع دیامر کے پہاڑی علاقوں میں صبح سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…