محمد نواز شریف اور آصف زرداری بیوپاری ہیں ، ملک وقوم کے وسائل دونوں ہاتھوں سے لوٹے، سردار یار محمد رند

27  اکتوبر‬‮  2015

تمبو(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رند قبیلے کے سربراہ سردار یا ر محمد رند نے کہاکہ میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری بیوپاری ہیں جنہوں نے ملک وقوم کے وسائل دونوں ہاتھوں سے لوٹے ہیں ،اربوں کھربوں کی کرپشن کی ہے نواز شریف کا دورہ امریکہ فوٹو سیشن کے سو ا کچھ بھی ہے وہ کاروبار کو وسعت دینے کےلئے ہرماہ عوام کے ٹیکس کے پیسے سے غیر ملکی دورہ کرتے ہیں ،ایسے حکمران ملک میں مزید رہے تو ملک کا خدا حافظ ہو گا ۔عمران خان صاف ستھرے سیاستدان ہیں ملک میں حقیقی تبدیلی تحریک انصاف لائے گی کسان پیکج سیاسی رشوت ہے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں جیتنے کےلئے ڈرامہ رچایا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا سردار رند نے کہاکہ بلوچستان کی تقدیر بدلنے ساحل وسائل کا تحفظ کے نعرے لگانے والوں نے بلوچستان کے عوام کی تقدیر تو نہیں بدلی تاہم انہوں نے اپنی تقدیر ضرور بدلی ہے بلوچستان میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی مسائل کا حل نہیں ہے عوام کو حقوق دینے ہونگے گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کو بلوچستان گڑھ بنائیں گے اہم سیاسی شخصیات سے ہمارے رابطے چل رہے ہیں جلد پی ٹی آئی میں شمولیت کی عوام کو خوشخبری دیں گے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی قیادت کے ہاتھ کرپشن سے صاف ہیں پارٹی میں احتساب کا نظام ہے کوئی وزیر اگر کرپشن میں ملوث پایا جاتا ہے تو وزرات سے فارغ کردیا جاتاہے کیونکہ باریاں بدلنوں والوں کی سیاست دم توڑ چکی ہے عوام کو مایوس ہونے نہیں دیا جائے گا تحریک انصاف عوام کے اعتماد کو کسی صورت بھی ٹھیس پہنچنے نہیں دے گی اور کہاکہ ملک وقوم کی دولت لوٹنے والوں کو احتساب کے کہڑے کا سامنا کرنے پڑے گا اور کہاکہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کا پروگرام تیار کیا جا چکا ہے کسان پیکیج سیاسی رشوت کے سو ا کچھ بھی نہیں ہے کیونکہ عام کسان کاشتکار دو قت کی روٹی کےلئے پریشان ہے شالی کا نرح چھ روپے مقرر کرکے کسان کاشتکار کی کمر توڑ دی گئی سرمایہ دار صنعتی سوچ رکھنے والوں نے اپنے کاروبار کو وسعت دینے کےلئے مزدور کسان کو معاشی قتل شروع کر رکھا ہے ۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…