نیشنل ایکشن پلان ،نوازشریف کے بیان کی وزارت داخلہ نے تردید کردی

11  ستمبر‬‮  2015

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ترجمان وزارتِ داخلہ نے میڈیا کے چند حلقوں میں شائع ہونے والے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے منعقدہ کل کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیرِاعظم نے اس پلان پر عمل درآمد اور اب تک کی پیش رفت پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ جمعہ کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ اجلاس میں جہاں عمومی طور پر اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ بےس نکاتی نیشنل ایکشن پلان کے نتیجے میں ملکی حالات میں واضح بہتری آئی ہے اور بےشتر نکات پر انتہائی تسلی بخش انداز مےں پےشرفت ہو رہی ہے،وہاں وزیر اعظم نے اس بات کا اظہار کیا کہ دو اےسے نکات ، جو خالصتاً صوبائی دائراہ کار مےں آتے تھے، مےں چند صوبوں کی کارکردگی دوسرے صوبوں سے نسبتاً سست ہے جن پر ان صوبوں کو مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مزیدپڑھیئے :1 کھرب 13ارب کی کرپشن

ترجمان نے کہا کہ وزیرِاعظم کی اس بات کو غلط رنگ دیتے ہوئے اسے نیشنل ایکشن پلان پر اب تک کی ہوئی پیش رفت پرعدم اطمینان سے منسوب کرنا نہ صرف انتہائی افسوس ناک امر ہے ۔ترجمان نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کسی ایک صوبے، سیاسی جماعت یا کسی ادارے کا پلان نہیں بلکہ ایک قومی ایجنڈا ہے جس میں تمام سیاسی قوتیں، صوبے اور مختلف وزارتیں اور ادارے شامل ہیں۔ ترجمان نے امید ظاہر کی کہ نیشنل ایکشن پلان جیسے قومی ایجنڈے کے بارے میں کسی قسم کی منفی قیاس آرائی یا سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لئے گھڑی گئی خبر وں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی تاکہ کوئی بھی اس قومی لائحہ عمل کواپنے مذموم مقاصد کےلئے بے بنیاد تنقید کا نشانہ نہ بنا سکے



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…