کیا آپ کے خاندا ن میں بھی دہشت گرد داخل ہوچکے ہیں؟ ہوشیار ہوجائیں!

11  ستمبر‬‮  2015

کراچی(نیوزڈیسک) کیا آپ کے خاندا ن میں بھی دہشت گرد داخل ہوچکے ہیں؟ ہوشیار ہوجائیں! نادرا کا اہلکار غیرملکیوں کو پاکستانی شہریوں کے فیملی ٹری میں ڈال کر شناختی کارڈ جاری کرتارہا۔-لیاری میں واقع نادرا سینٹر سے 400سے زائد غیر ملکیوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کی کاروائی کے دوران گرفتار ہونے والے نادرا کیماڑی سینٹر کے انچارج عبدالقدیر ولد حاجی نور محمد نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ نادرا کیماڑی سینٹر سے قبل وہ لیاری میں واقع نادار سینٹر کا انچارج تھا اور اس دوران دوران اس نے400سے زائد غیر ملکیوں کے قومی شناختی کارڈ بنوائے۔ عبدالقدیر نے تفتیش کے دوران بتایا کہ لیاری گینگ وار ملزمان کی جانب سے اسے کہا جاتا تھا کہ وہ ان غیر ملکیوں کو قومی شناختی کارڈز بنا کر دے بصورت دیگر اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی تھیں۔روزنامہ جنگ کے صحافی ثاقب صغیرکی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے زرائع کے مطابق ملزم عبدالقدیر چمن بارڈر سے غیر ملکیوں کو لیکر آتا تھا ،ان غیر ملکیوں کو ٹرانسپورٹ بھی فراہم کرتا تھا اور کراچی لا کر انھیں لیاری کے مختلف علاقوںمیں ٹھہراتا تھا جسکے بعد وہ نادرا لیاری سینٹر سے ان غیر ملکیوں کو کمپیوٹرائز قومی شناختی کارڈ بنا کر دیتا تھا،ملزم ان غیر ملکیوں کے نام پاکستانی شہریوں کی فیملی ٹری میں داخل کر دیتا تھا تاکہ انھیں پہچاننے میں آسانی نہ ہو۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے نادرا حکام سے نادرا لیاری سینٹر کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے جسکے بعد اس حوالے سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…