خواجہ آصف سے امریکی سفیر کی الوداعی ملاقات

10  ستمبر‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع و پانی وبجلی خواجہ محمد آصف سے امریکی سفیر رچرڈ جی اولسن نے جمعرات کو الوادعی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاکستان اور امریکہ کے درمیان دفاع اور پانی وبجلی کے منصوبوں سے متعلق امور اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے سبکدوش ہونیوالے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے فروغ کیلئے مثبت اور تعاون پر مبنی کردار کو سراہا۔رچرڈ اولسن نے پاکستان میں سماجی شعبے کے حوالے سے ہونیوالی ترقی کیلئے حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ امریکہ پاکستان سے توانائی ، انسانی وسائل اور انفراسٹرکچر کے فروغ کے شعبوں میں تعاون کریگا۔خواجہ محمد آصف نے رچرڈ اولسن کی مستقبل کی سفارتی ذمہ داریوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔امریکہ نے رچرڈ اولسن کی جگہ ڈیوڈ ہیل کو پاکستان میں نیا سفیر نامزد کیا ہے جو رچرڈ اولسن کی مدت مکمل ہونے کے بعد ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…