مودی سرکار میں عدالتیں بھی انتہا پسند؛ مقبوضہ کشمیر میں گائے کا گوشت بیچنے پر پابندی عائد

10  ستمبر‬‮  2015

سری نگر: بھارت کے بعد مقبوضہ کمشیر میں بی جے پی کی کٹھ پتلی حکومت بنتے ہی وہاں کی عدالتیں بھی انتہا پسند ہو گئی ہیں جس کی مثال مقبوضہ وادی کی ہائی کورٹ نے گائے کے گوشت کی خریدو فروخت پر پابندی لگا کر قائم کر دی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی ہائی کورٹ نے ایڈووکیٹ پاری موکش سیٹھ کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے مقبوضہ وادی میں گائے کے گوشت کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔ عدالت نے مقبوضہ کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل پولیس کو اس حوالے سے سخت اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ریاست میں بڑھتے ہوئے مویشیوں کے گوشت کی فروخت سے معاشرے کے ایک حصے کے مذہبی اقدار مجروح ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ رنبیر پینل کوڈ کی رپورٹ کے مطابق مویشیوں کا قتل 298 -A اور 298-B کے تحت قابل سزا جرم بھی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں مہاراشٹرا کی حکومت نے ریاست میں گائے کے گوشت کے ذبح پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس کے خلاف بھارت میں بھی سخت درعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ بھارتی اداکارہ سونم کپور نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر مہاراشٹرا حکومت کے فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کچھ قدامت پسند لوگ بھارت کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…