پاکستان میں داعش پر پابندی کالعدم قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری

28  اگست‬‮  2015

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستانی حکومت نے باضابطہ طورپرملک میںدولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) کی سرگریوں پر پابندی لگادی، جس کے نتیجے میں اس عسکری انتہا پسند تنظٰیم کی ملک میں موجودگی کی اطلاعات کی بالواسطہ تصدیق ہوگئی ہے۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے داعش کو کالعدم قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں اس تنظیم پر انسداد دہشت گردی کے ایکٹ 1997 کی دفعہ 11 کے تحت پابندی لگادی گئی ہے۔ روزنامہ جنگ کے تحقیقاتی صحافی اعزازسید کی رپورٹ کے مطابق ایک افسر نے بتایا کہ پاکستان نے داعش پر پابندی کے اقوام متحدہ کے اعلامیہ پر عمل درآمد کیا ہے۔ ایک اور افسر نے بتایا کہ بین الاقوامی ذمہ داری کے علاوہ داعش پر پابندی لگانے کی وجہ وزارت داخلہ اور اس کے ماتحت محکموں کو ارسال کردہ انٹیلی جنس رپورٹس بھی بنیں۔ داعش کی سرگرمیوں پر پابندی کا اقدام وزیر داخلہ چوہدری نثار کے متعدد بیانات سے متضاد ہے۔ 24 اگست کو اپنی آخری پریس کانفرنس میں انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں دولت اسلامیہ کی پاکستان میں موجودگی کی تردید کی تھی۔ لیکن وزارت داخلہ کے افسران نے وزیر داخلہ کے بیانات کے جواز میں کہا کہ داعش کے کسی عرب یا افریقی نمائندے کی پاکستان آمد کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ گزشتہ سال داعش نے اپنے مستقبل کا نقشہ بھی جاری کیا تھا جس میں پاکستان و بھارت کے علاقے شامل تھے۔ اکتوبر 2014 کو شاہد اللہ شاہد نے ٹی ٹی پی کے دیگر پانچ کمانڈروں کے ساتھ دولت اسلامیہ کے رہنما ابو بکر البغدادی کی بیعت کی تھی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…