حساس اداروں کی کارروائی،حضور بخش کلوڑ بھی گرفتار

28  اگست‬‮  2015

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کے ایم سی کے سابق افسر کو کلفٹن میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا ہے ۔ملزم کے ایک سیاسی جماعت کے رہنماﺅں سے قریبی روابط ہیں۔ ملزم پر کروڑوں کی بدعنوانی کا الزام ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی میںجمعہ کی صبح سات بجے کے قریب حساس اداروں کی جانب سے کلفٹن میں کارروائی کی گئی جس میں کے ایم سی کے سابق افسر حضور بخش کلوڑ کو ان کے رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا گیا۔حضور بخش کلوڑ نوے کی دہائی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر ریٹائر ہوئے ہیں ۔ ملزم ماضی میں نیب کے ہاتھوں گرفتار ہوکر جیل کاٹ چکے ہیں۔ملزم پر زمینوں کے ریکارڈ میں گھپلوں اورچائنا کٹنگ میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔جبکہ ملزم سے ہاﺅسنگ سوسائٹیوں اور محکمہ ریونیو کی زمینوں میں پیر پھیر پر بھی تفتیش کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق حضور بخش کلوڑ کے پاس ڈیفنس، کلفٹن، پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی، گلشن اقبال، گلستان جوہر قائد اعظم مزار کے پاس 10سے زائد بنگلے ہیں جن میں سے اکثر قبضے کے ہیں ۔حضور بخش کلوڑ پر شہر کے مختلف علاقوں میں 5سے زائد غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس بھی چلانے کا الزام ہے۔حضور بخش کلوڑ پر سپر ہائی وے، گلستان جوہر اسکیم 33، ملیر اور گڈاپ میں پولیس کی مدد سے ہزاروں ایکڑ زمین پر قبضہ کرنے میں بھی ملوث ہیں ۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…