پیپلزپارٹی نے اپنے خلاف سازش کا پردہ فاش کردیا،سنگین نتائج کی دھمکی

28  اگست‬‮  2015

کراچی(نیوزڈیسک)سندھ کے سنیئر وزیر اطلاعات نثاراحمد کھوڑو نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں نہیں چاہتیں کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت مزید قائم رہے۔ اگر ماضی کی روش کو دہرانے کی کوشش کی گئی تو نتائج خراب نکلیں گے۔جمعہ کوجاری اپنے بیان میں وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کرپشن کی حامی نہیں ہے۔ صرف سندھ میں کرپشن کا تاثر دیناغلط ہے اگر یہ تاثر دینے والے نظر گھمائیں تو فرشتے دوسرے بھی نہیں ہیں۔انہوںنے کہا کہ کرپشن کے خلاف کاروائیاں دیگر صوبوں میں بھی ہونی چاہیے۔ سندھ میں کرپشن پر کارروائی کرنے اور کرپشن کے خاتمے کے لیے صوبے میں اینٹی کرپشن کا ادارہ موجود ہے جوکہ کارروائیاں کررہاہے۔ صوبائی اداروں کے ہوتے ہوئے وفاقی اداروں کی کاروائیاں صوبائی خود مختاری کے خلاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ کو نشانہ بنانا بند کیا جائے اگر پیپلز پارٹی کو سیاسی اور ہر میدان میں جدوجہد کی سربراہی کی سزا دی جارہی ہے تو پیپلز پارٹی گھبرانے والی نہیں ہے اوریہ جدوجہد پیپلزپارٹی کے لیے نئی نہیں ہے۔ وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ اب وزیر اعظم میاں نواز شریف کےلئے امتحان ہے کہ وہ اپنے بھائی کی حکومت میں کب ہاتھ ڈالتے ہیں؟۔ہم چاہتے ہیں کہ احتساب سب ہوناچاہیئے اور بلاتفریق ہونا چاہیے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…