الیکشن کمیشن کے چاروں ارکان کا استعفے نہ دینے کا فیصلہ

24  اگست‬‮  2015

اسلام آباد (نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن کے ارکان کے اجلاس میں عمران خان کے سپریم جوڈیشل کونسل جانے کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔پیر کو الیکشن کمیشن کےارکان کا غیررسمی اجلاس ختم ہوا۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان اپنےالزامات سپریم جوڈیشل کونسل میں ثابت کریں، ہم عمران خان کے الزامات کاجوڈیشل کونسل میں دفاع کریں گے۔ اجلاس میں تمام ارکان نے استعفے نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے چاروں ارکان سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔ عمران خان نے کہاکہ ان کے پاس اپنے منصب پر قائم رہنے کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے خبردار کیا تھا کہ اگر الیکشن کمیشن نے ہمیں مطمئن نہیں کیا تو ہم سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے ارکان پر فوجداری مقدمات قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔عمران خان کے مطالبات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا غیر رسمی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیاگیا کہ کوئی رکن استعفیٰ نہیں دے گا۔ عمران خان جوڈیشل کمیشن میں جا کر الزامات ثابت کریں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…