محکمہ ریلوئےکی گوجرانوالہ اور وزیرآباد میں کھڑی 50بوگیاں ناکارہ

22  اگست‬‮  2015

لاہور(نیوزڈیسک )محکمہ ریلوے کی غفلت کے باعث گوجرانوالہ اور وزیرآباد میں 50 بوگیاں کھڑے کھڑے ناکارہ ہوگئیں ، ایک بوگی کی مالیت تقریبا ایک کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ ریلوے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچنے کا امکان ہے ۔ گوجرانوالہ ریلوے اسٹیشن پر 22 اور وزیر آباد میں ٹرین کی 28بوگیاں عرصہ دراز سے کھڑی ہیں ۔ بھوت بنگلوں کا منظر پیش کرنے والی یہ بوگیا ں نشہ کرنے والوں اور جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بن گئی ہیں ۔محکمہ ریلوے کی غفلت کے باعث بوگیوں سے پنکھے،لائٹ اورسیٹوں کے ساتھ ساتھ قیمتی پرزے بھی چوری ہوگئے ہیں ۔ ریلوے ذرائع کے مطابق مسافر ڈبوں کو معمولی فنی خرابی کے باعث تقریبًا 6ماہ قبل یہاں کھڑا کیا گیا تھا ،انہیں مرمت کیلئے مغل پورہ لاہور کی ورکشاپ لے جانا تھا۔مکینیکل ڈپارٹمنٹ ریلوے کے مطابق ٹرین کی ایک بوگی کا وزن تقریبًا 42ٹن ہوتا ہے اور اس کی مالیت تقریبًا ایک کروڑ روپے بنتی ہے اس طرح انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی غفلت سے 50بوگیاں ناکارہ ہونے سے کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ ریلوے پولیس چوکی کے انچارج اصغر علی کا کہنا ہے کہ یہ بوگیاں سیکیورٹی رسک بن چکی ہیں ،انہوں نے متعدد بار انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ لاہور سے بوگیاں ورکشاپ منتقل کرنے کی درخواست کی لیکن کہا جاتا ہے کہ ورکشاپ میں جگہ نہیں ہے۔ریلوے انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر جیو نیو ز کو بتایا کہ گوجرانوالہ اور وزیر آباد میں کھڑی بوگیوں میں زیادہ تراچھی حالت میں تھیں، لیکن محکمہ کی غفلت کے باعث یہ بوگیا ں اب ناکارہ ہو چکی ہیں۔ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ نے کارروائی سے بچنے کے لئے بوگیوں کو ناکارہ ظاہر کرتے ہوئے نا قابل مرمت قرار دیدیا ہے



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…