ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل کی حالت بہتر ، قریبی لوگوں کو پہچان رہے ہیں ، سیکیورٹی بڑھا دی گئی

22  اگست‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کی سیکورٹی کے مدنظر لیاقت نیشنل ہسپتال میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ، رشید گوڈیل کی حالت پہلے سے بہت بہتر ہے وہ ملنے والوں کو پہچان رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لیاقت نیشنل ہسپتال میں زیر علاج ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور ہسپتال میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔پولیس کے مطابق نفری میں اضافہ اعلیِٰ حکام کے احکامات کے بعد کیا گیا ہے۔ ہسپتال کے اندر اور باہر چار موبائلیں اور 20 سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ماہر ڈاکٹرز کا سترہ رکنی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں رشید گوڈیل کی مجموعی صحت میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ لیاقت نیشنل ہسپتال کے ترجمان انجم رضوی نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ ڈاکٹرز نے رشید گوڈیل کی صحت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ان کی حالت پہلے سے بہت بہتر ہے ، وہ ذہنی طور پر تندرست ہیں اور ملنے والوں کو پہچان رہے ہیں ، آج کسی وقت رشید گوڈیل کو منہ کے ذریعے لکویڈ خوراک دی جائے گی ، اس کے بعد ان کی جسمانی حالت جانچ کی جائے گی۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…