کراچی, پولیس اور رینجرز کا سرچ آپریشن، 30سے زائد افراد زیر حراست

22  اگست‬‮  2015

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے گزری اور جمشید ٹائون میں پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں 30سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزری کے علاقے میں واقع ٹی این ٹی کالونی میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران گھر گھر تلاشی کے بعد 20سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے افراد سے تفتیش جاری ہے، جس کے بعد بے گناہ ثابت ہونے والے افراد کو رہا کردیا جائے گا۔ ادھر جمشید ٹائون کے علاقے بلوچ پاڑہ میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے جرائم پیشہ عناصر کی موجود گی کی اطلاع پر کارروائی کی، جس کے دوران 12سے زائد افراد کو حراست میں لے کر 3ٹی ٹی پستول، موٹر سائیکلیں اور منشیات برآمد کرلی۔ اس موقع پر پولیس کا کہنا تھا کہ جمشید ٹائون کے علاقے میں بھتہ خور لاشاری گروپ کی جانب سے بھتہ نہ دینے پر 2مرتبہ دستی بم سے حملہ کیا گیا، جوکہ خوش قسمتی پھٹ نہ سکا، ان ملزمان کی تلاش میں بھی چھاپے مارے گئے اور حراست میں لئے گئے ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…