بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، مظاہرین نے مردان میں گرڈسٹیشن جلادیا

7  اگست‬‮  2015

مردان (نیوزڈیسک) بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کےخلاف مردان میں مظاہرہ ،مظاہرین نے 220کے وی کے گرڈ سٹیشن کوآگ لگادی ہے ۔مظاہرین کے مطابق خیبرپختونخوا کے چاراضلاع چارسدہ ،صوابی ،مردان ، نوشہرہ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مظاہرین نے گرڈ سٹیشن پرحملہ کردیااوراس کے بعد گرڈتباہ ہوگیاہے اورعلاقہ اندھیرے میں ڈوب گیاہے جبکہ وزارت پانی وبجلی کے اعلامیہ کے مطابق
صوبائی حکومت سے ملزمان کی گرفتاری کے لئے رابطہ کیاہے ۔مردان کے علاقے رشکئی میں یہ واقعہ پیش آیا۔ مردان کے علاقے رشکئی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر شہری سراپا احتجاج بن گئے۔ ڈنڈا بردار مظاہرین نے مردان شہر کی طرف مارچ کرتے ہوئے 220 کے وی گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا اور گرڈ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کی جس سے کروڑوں روپے کی مشینری کو نقصان پہنچا ۔ مظاہرین نے ریکارڈ بھی جلا دیا اور گرڈ اسٹیشن کے احاطے میں کھڑی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کر کے حالات پر قابو پایا۔ ترجمان وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ گرڈ اسٹیشن پر حملے سے مردان، مالاکنڈ، صوابی اور سوات میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ – بجلی زیادہ چوری کی جاتی ہے جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کی گئی ۔انہوں نے کہاکہ ملزمان کوجلد گرفتارکرلیاگیا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…