زرداری نے مجھے دھوکہ دیا، ان کا مقصد پاکستان کو لوٹنا ہے، الطاف حسین

17  جولائی  2015

کراچی (نیوزڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ الزامات لگانے اور ظلم کا نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کیا جائے، آصف زرداری اور جرنیلوں میں مک مکا پہلے بھی تھا اور آج بھی ہے، میں نے یہ سمجھا تھا کہ آصف زرداری واقعی پاکستان کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں لیکن مجھے نہیں معلوم تھا کہ ان کا مقصد پاکستان کو بنانا نہیں بلکہ لوٹنا ہے، میں نے آصف زرداری کا کڑے وقت میں ساتھ دیا جبکہ پیپلزپارٹی کے لوگوں نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا تھا لیکن اس کے صلے میں آصف زرداری نے میرے ساتھ دھوکہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے اعلی سطح کے لوگوں نے مجھ سے کہا تھا کہ ہم، ایم کیو ایم سے غلط فہمیاں دور کر کے ہاتھ ملا رہے ہیں، اگر وہ اپنے وعدے میں سچے ہیں تو ہم پر ظلم و ستم کا سلسلہ بند کرایا جائے۔ جمعے کو جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منعقد کئے گئے سالانہ امدادی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ 1947ء سے آج تک پاکستان میں فوج کی حکمرانی قائم رہی ہے۔ ایم کیوایم نے بھی جنرل(ر) پرویز مشرف سے ہاتھ ملایا ،8 سال تک ان کے ساتھ رہے اور جب ہمیں عوام کی خدمت کا بھرپور موقع ملا تو ہم نے کراچی اور حیدرآباد کا نقشہ ہی بدل دیا۔ ایم کیو ایم ہر سال غریبوں، بیواؤں، یتیموں ، مساکین اور دیگر مستحقین کی امداد کیلئے ہر سال امدادی پروگرام کا انعقاد کرتی ہے اور اس سلسلے میں زکوٰۃ ، فطرہ اور دیگر عطیات جمع کرتی ہے لیکن اس سال بعض حلقوں کی ایماء پر فیصلہ کیا کہ ایم کیو ایم اور اس کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو زکوٰۃ ، فطرہ ، صدقات اور دیگر عطیات جمع نہ کرنے دیں تاکہ وہ اس سال امدادی پروگرام نہ کرسکے لیکن تمام تر رکاوٹوں کے باوجود آج بھی سالانہ امدادی پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔ بعض اینکر پرسنز اور تجزیہ نگاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ الزام لگاتے ہیں کہ 1992ء میں دہشت گردوں کو مارنے والے پولیس افسران کو چن چن کر قتل کر دیا گیا۔ پہلی تو یہ ثابت کریں کہ ان پولیس افسران کے ہاتھوں شہید ہونے والے افراد دہشت گرد تھے۔ ان شہیدوں کی اکثریت کو میں ذاتی طور پر جانتا ہوں جوکہ انتہائی شریف النفس تھے اور انہوں نے زندگی میں کسی کو نقصان تک نہیں پہنچایا تھا، ان معصوموں کو گرفتار کر کے ماورائے عدالت قتل کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے کسی پولیس افسر کے قتل کا درس نہیں دیا بلکہ کسی کو نقصان پہنچانے کے بجائے معاف کرنے کا ہی پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ایم کیو ایم پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں وہ اس سوال کا جواب دیں کہ اگر خدانخواستہ ان کی خواتین کی بے حرمتی کی جائے ، ان کے بھائی بیٹوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جائے تو کیا وہ ایسا عمل کرنے والوں کا ہار پھول کے ساتھ استقبال کریں گے ؟ ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر ظلم وستم کا بہادری سے سامنا کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈر اور خوف اس کے دل میں ہوتا ہے جس نے چوری کی ہو، الطاف حسین نے قومی خزانے سے ایک پائی کی بھی چوری نہیں کی اور الطاف حسین پاکستان کا واحد سیاسی رہنما ہے جس کا دامن کرپشن کی آلودگی سے پاک ہے۔ انہوں نے پنڈال میں موجود افراد سے دریافت کیا کہ رینجرز نے میری رہائش گاہ نائن زیرو پرتو چھاپہ مارا لیکن آپ بتائیں کہ کیا انہوں نے آصف علی زرداری، نوازشریف، عوامی نیشنل پارٹی، لشکرجھنگوی اور سپاہ صحابہ کے ہیڈکوارٹرز پر چھاپہ مارا؟ جس پر شرکاء نے یک زبان ہوکر کہا ’جی نہیں‘۔ الطاف حسین نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ایم کیو ایم کے خلاف جتنا زہر اگلنا ہے اگلیں لیکن وقت ایک جیسا نہیں رہتا، کل تمہیں بھی عدالت میں پیش کیا جائے گا اور تمہارا احتساب کیا جائے گا۔ الطا ف حسین نے کہا کہ ستمبر2013ء میں آپریشن شروع ہوا اس کے دوران ایم کیو ایم کے کئی کارکنوں کو بدترین تشددکا نشانہ بنا کر ماورائے عدالت قتل کر دیا گیا۔ میں ساتھیوں کو وصیت کرتا ہوں کہ جو لوگ بھی ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہیں ان کے ساتھ قانون کے تحت نمٹا جائے۔ الطا ف حسین نے تمام تر مصائب و مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود تحریک کے کام کو جاری رکھنے پر اراکین رابطہ کمیٹی، منتخب نمائندوں، تمام شعبوں کے ذمہ داروں اور کارکنوں کو سلام تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ایم کیو ایم اوورسیز کے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ تحریک کو درپیش مالی بحران کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ عطیات پارٹی فنڈ میں جمع کرائیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…