ملک میں سول مارشل لا لگ چکا،نومبردسمبرٹف ہوگا، شیخ رشید

1  جولائی  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں سول مارشل لا لگ چکا ہے جب کہ نومبر اور دسمبر ٹف مہینے ہوں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میںگفتگو میں انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی والے فوج سے لڑنے کی تیاری کررہے ہیں۔ نوازشریف کا کردار بھی مشکوک ہے، وہ ڈبل گیم کھیل رہے ہیں۔کراچی میں 1500 لوگ مرے ہیں ذلت و رسوائی سے مردے بھی خراب ہو گئے ہیں لیکن حکومت کے پاس وقت نہیں ہے۔ اتنے لوگ مارے گئے اور وزیراعظم کے پاس کوئی ٹائم نہیں۔ گینگ آف فائیو اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکے گا۔ چین کی کمپنی ڈون فونگ پاکستان میں بین ہے لیکن انھوں نے سارا مال اسی سے منگوایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے اپنے لیے خود مشکلات پیدا کی ہیں، اس کیس میں برطانیہ بھی ایکسپوز ہو جائے گا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کراچی سے مدر آف کرپٹس سمیت ساری بیوروکریسی بھاگ گئی ہے، یہ پیپلزپارٹی کے لوگ نہیں بلکہ وہ لوگ ہیں جو پیپلزپارٹی کو استعمال کر رہے تھے۔ حکومت اس وقت مکمل طور پر کنفیوز ہے، حالات ٹھیک نہیں ہیں، نوازشریف کے لیے فیز ون ہے لیکن آصف زرداری کے لیے جیل میں رنگ و روغن کیا جا رہا ہے، نومبر دسمبر ٹف دیکھ رہا ہوں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فوج کو کام کرنے دینا چاہیے وہ سارے کام کرے لیکن گھر پر قبضہ نہ کرے۔ میں نہیں سمجھتا کہ کراچی میں مائنس الطاف فارمولا کامیاب ہو سکتا ہے، اگر ایسا ہوا تو حماقت ہو گی۔ کراچی میں ایم کیوایم اور دوسری طاقتوں کے درمیان سول وار ہو گی۔ اتنے ٹارگٹ کلر شاید الطاف حسین کے پاس نہیں ہیں جتنے آصف زرداری کے پاس ہیں۔ برطانیہ میں کچھ نہیں ہوگا کوئی آدمی بھی برطانوی پولیس کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔ معظم کو شاید حوالے کر دیں لیکن باقی 2 آدمیوں کو برطانیہ کے حوالے نہیں کریں گے۔ طاہرالقادری سے جلد ملاقات ہوگی۔ ایم کیوایم کے دھرنے میں شامل نہیں ہوں گا۔ عمران خان جوڈیشل کمیشن سے بہت پرامید ہیں وہ اب بھی کہتے ہیں کہ یہ سال الیکشن کا ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ ایسا نہیں ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…