روہنگیا مسلمانوں کاقتل عام ،جماعت اسلامی نے لائحہ عمل کا اعلان کردیا

9  جون‬‮  2015

اسلام آباد(نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی 14 جون کو روہنگیا کے مسلمانوں کے قتل عام پر احتجاج کرے گی جبکہ 15 جون کو ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منائے گی‘ مسلمانوں کے قتل عام پر عالم اسلام کی خاموشی ‘ بے حسی لمحہ فکریہ ہے‘ روہنگیا کے مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی برادری تما شا دیکھ رہی ہے یہ انسانیت کیلئے شرم کی بات ہے‘ پاکستان کی حکومت امریکہ کی طرف دیکھ رہی ہے۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ روہنگیا کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم نے ہلاکو خان اور چنگیز خان کے دور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ لوگوں کو زندہ جلایا جا رہا ہے۔ خواتین کی بے حرمتی کی جا رہی ہے جبکہ او آئی سی ‘ یورپی یونین ا ور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں خاموش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ روہنگیا کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور قتل عام کی ذمہ دار عالم اسلام کی خاموشی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ موجودہ بجٹ بیورو کریسی نے بنایا ہے جس سے غریب عوام کو مایوسی ہوئی اور لوگ بجٹ کو عذاب سمجھنے لگ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام کے اصل مسائل مہنگائی‘ بے روزگاری ‘ ضروریات زندگی کی اشیاءہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تیز بجٹ دیا ہے لیکن عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…