جلدقوم بڑی خوشخبری سنے گی‘ چودھری شجاعت

21  مئی‬‮  2015

کراچی/لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملک میں عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی کا وقت آچکاہے ،قوم بڑی خوشخبری سنے گی مسلم لیگ کا اتحاد ملک کی تعمیروترقی میں اہم کرداراداکریگاکیونکہ ،خود کو بڑی پارٹی کہنے والوں نے اپنے چھوٹے چھوٹے مقاصد کے حصول کی خاطر خود کو صوبوں تک محدود کرلیا ہے ،آج قوم کو ایسی پارٹی کی ضرورت ہے جو ملک اور فیڈریشن کو اکٹھا کرسکے اس کے لیے مسلم لیگ کا اتحاد اہم کردارادا کریگام مسلم لیگ کے استحکام اور فیڈریشن کی حمایت میں لیگی کارکنان میں تحریک پاکستان والے جوش او ولولے کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کراچی میں مسلم لیگ کے پارٹی سیکرٹریٹ میں صوبائی قیادت سے ملاقات میں کیا۔چودھری شجاعت حسین نے کہاکہ دیر آید درست آید جس طرح تمام لیگی رہنما ایک میز پر اکھٹے ہوگئے ہیں اسی طرح تمام مسلم لیگی کارکنان ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوجائیں قوم ہمارے گزشتہ دور حکومت کو یاد کررہی ہے آج ملک میں کرپشن ،مہنگائی ،بے روزگاری،ناخواندگی کی بڑھتی ہوئی شرح سمیت بجلی اور پانی کے مسائل عوام کے کندھوں پر بوجھ بنے ہوئیں ہیں جبکہ ہم نے اپنے دور میں یہ تمام سہولیات قوم کوبہم پہنچائی۔مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے اپنے خیالات کے اظہار میں کہا کہ تاریخ نے ثابت کردیاہے کہ چودھری شجاعت حسین نے چودھری ظہورالہی کی طرح ملک کو مظبوط کرنے میں اہم کردارکیا ہے اور وہ جس مقصد کے لیے کام کررہے ہیں اس میں بھی وہ سرخرو ہونگے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ سندھ اپنے قائدین کے تمام فیصلوں کو لبیک کہے گی ۔ اس موقع پر مسلم لیگ کے مرکزی رہنما علیم عادل شیخ ،جنرل سیکرٹری سندھ غلا م سرور سیال ،سینئر نائب صدر اختر پرویز ،نعیم عاد ل شیخ ،عبداللطیف رند،آغارفیع اللہ ،نفیس حیدر،فیاض لغاری ،زیشان پنہور،جاوید اعوان اور مرزاعظیم بیگ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…