کراچی سے اسلام آباد آنے والے منی چینجر سے 4 مسلح ڈاکو7 کروڑ لوٹ کرفرار

22  اپریل‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ڈکیتی کی انوکھی واردات نے ائیرپورٹ کی ناقص سکیورٹی کا پول کھول دیا،پولیس وردی میں ملبوس 4 مسلح ڈاکو آسانی کے ساتھ منی چینجر سے 7 کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روزکراچی سے اسلام آباد آنے والے منی چینجر ائیر پورٹ سے باہر نکلا تو پہلے سے موجودپولیس وردی میں ملبوس4 مسلح ڈاکوﺅں نے اپنے آپ کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے منی چینجر کی جامع تلاشی لی اور تھانے لے جانے کیلئے گاڑی میں بٹھا دیا جس کے بعدمسلح ڈاکوﺅں نے منی چینجر سے بیگ میں موجود7 کروڑ روپے چھین لئے اور ان کے ہاتھوں کو رسیوں سے باندھ دیا اور منہ پر کالی پٹی چڑھا دی جس کے بعد مسلح ڈاکوﺅں منی چینجر کو تھانہ شہزاد ٹاﺅن کے علاقے ترامڑی چوک کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔پولیس نے منی چینجر کی مدعیت میں چاروں نامعلوم مسلح ڈاکوﺅں کے خلاف مقدمہ درج کر دیا اور ملزمان کی تلاش کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا تاہم آخری اطلاعات تک کسی ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…