اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان سمیت پورے خطے کی تقدیربدل دےگا:احسن اقبال

22  اپریل‬‮  2015

اسلا م آ با د( نیوز ڈیسک )منصوبہ بندی اور ترقی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاہے کہ اقتصادی راہداری کے آغاز سے پاکستان اور چین کے درمیان جغرافیائی سیاسی تعلقات اب اقتصادی تعلقات میں تبدیل ہوچکے ہیں۔ اقتصادی راہداری منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ چین جنوبی اور وسطی ایشیائی ریاستوں کی بھی تقدیربدل دے گا۔ایک نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے آغاز سے پاکستان اور چین کے درمیان جغرافیائی سیاسی تعلقات اب اقتصادی تعلقات میں تبدیل ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی منظوری کے بعد چین کے تعاون سے Super Critical Technology کا استعمال کرتے ہوئے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے کوئی منفی ماحولیاتی اثرات مرتب نہیں ہوں گے کیونکہ یہ ٹیکنالوجی بین الااقوامی معیار کے مطابق ہے۔ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کو علاقائی ترقی کے بڑے منصوبے پرپاکستان کوتنقید کانشانہ بنانے کی بجائے پاک چین اقتصادی راہداری کے بارے میں مثبت سوچ اپنانی چاہئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ کے ساتھ حالیہ معاہدوں سمیت بھارت کے بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کبھی نقطہ چینی نہیں کی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…