اسلام آباد سمیت کئی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے 8 افراد جاں بحق

20  اپریل‬‮  2015

لاہور / اسلام ا باد (نیوز ڈیسک)اسلام ا باد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اورژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا، چھتیں، ا سمانی بجلی، درخت اور ٹینٹ گرنے سے 8 افراد جاں بحق جبکہ 29 افراد زخمی ہوگئے۔سرگودھا میں شدید آندھی سے مقامی سرکس کے ٹینٹ گرنے سے8 افراد شدید زخمی ہوئے جن کواسپتال پہنچادیا گیا جہاں 3 کی حالت نازک ہے، تخت بھائی مرکز کو رونہ میں مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق جبکہ گھرکے سربراہ سمیت 4 افراد شدیدزخمی ہوگئے، مردان کے علاقے غلہ ڈھیر میں مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد شدید زخمی ہوئے، چارسدہ میں ا سمانی بجلی گرنے سے 3 بچے اورایک خاتون زخمی ہوگئی، ڑوب میں طوفان کے باعث درخت گرنے سے7 بچے زخمی ہوئے۔مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق گوجرانوالہ اورگردونواح میں بارش سے 2 مکانوں کی چھتیں گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے، گکھڑ منڈی کے صابری ٹاؤن اور ظفر کالونی میں 2 مکانوں کی چھت گرگئی جس سے ایک محنت کش،اسکی بیوی اور 3 بیٹیاں جبکہ دوسرے مکان میں ایک بچہ جاں بحق ہوا، فریدٹاؤن جھنگی میں ایک اور مکان کی چھت گرنے سے 4 افرادزخمی ہوئے، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے متعدد حصوں میں ا ج بھی گرج چمک اور تیزہواؤں کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پرڑالہ باری کا امکان ہے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…