سانحہ یوحنا آباد خواجہ سعد رفیق نے اندر کی کہانی کھول دی

17  مارچ‬‮  2015

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کے وفاقی وزیر برائے ریلوے اور حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءخواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سانحہ یوحنا آباد مسلمان اورعیسائیوں کے درمیان مذہبی فسادات کروانے کی گھناونی سازش تھی ان کے بقول یوحنا آباد میں چرچ پر حملہ کرنے اور 2افراد کو زندہ جلانے والوں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا صوبہ پنجاب کے صدر مقام لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کسی صوررت معاف نہیں کیا جائیگا انہوںنے کہا کہ چرچ پر حملہ روکنے کیلئے 4پولیس اہلکاروں نے اپنی جانیں قربان کیں اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ریلوے ملازمین کی تنخوااہوں میں اضافے کی سمری وزیراعظم کو بجھوادی گئی ہیں ریلوے پولیس کے اہلکاروں کی تنکواہوں میں 20فیصد اضافہ جلد متوقع ہے ریلوے ملازمین کیلئے نئی رہائش گاہیں تعمیر کریں گے انہوںنے کہاکہ پاکستان کے پاس 23پاور وینز تھیں 31مارچ کے بعد پاکستان ریلوے کے پاس 84اپاور وینز ہوں گی مال گاڑیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کیا جارہا ہے انہوںنے مزید کہاکہ اسلام آباد اور کراچی کے درمیان نئی ٹرین چلانے کا اصولی فیصلہ ہوگیا ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے ۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…