یوحناآباد احتجاج کے دوران ہلاکتیں ، مریم صفدر کی کچہری میں پیشی کیلئے انتظامات مکمل

17  مارچ‬‮  2015

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) یوحناآباد کے علاقے میں فیروز پور روڈ پر حملے کی کوشش کے دوران مظاہرین کو گاڑی تلے کچلنے والی مریم صفدر کی ماڈل ٹاﺅن کچہری میں پیشی کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ وکلاءنے درخواست ضمانت تیار کرلی ہے ۔
کچہری ذرائع کے مطابق مریم صفدر کو تھانہ نشترٹاﺅن پولیس جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز نور کی عدالت میں پیش کرے گی جہاں وکلاءدرخواست ضمانت دائر کریں گے جس میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ خاتون نے آپنے آپ کو بچانے کے لیے گاڑی کی رفتار تیز کی اور اِس دوران مظاہرین گاڑی تلے کچلے گئے ، سیلف ڈیفنس میں خاتون نے اقدام اُٹھایالہٰذا عدالت ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے ۔
یادرہے کہ خاتون نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایاکہ مظاہرین نے اُنہیں روک کر ہراساں کرنے کی کوشش کی جس پر اُنہوں نے گاڑی بھگا دی اور دوافراد کچلے گئے ۔
یادرہے کہ گذشتہ شام ایک مرتبہ مسیحی کمیونٹی کے مشتعل نوجوان فیروز پورروڈ پرآگئے تھے جہاں اُنہوں نے عام شہریوں پر تشدد اورگاڑیوں کی توڑپھوڑ شروع کردی اوراِسی دوران ایک خاتون ڈرائیورپانچ سے سات نوجوان کو کچلتی ہوئی بھاگ گئی اور بعدازاں دو زخمی دم توڑ گئے جبکہ خاتون کو پولیس نے حراست میں لے لیاتھا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…