رینجرز نے ایم کیو ایم کے 23 دہشت گردوں کی لسٹ جاری کر دی

12  مارچ‬‮  2015

کراچی(نیوز ڈیسک) علی الصبح ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار کئے گئے قتل اور دہشت گردی کی متعد وارداتوں میں ملوث متحدہ کے 23 دہشت گردوں کی ابتدائی رپورٹ رینجرز نے وزارت داخلہ اور اعلیٰ حکام کو بھیج دی ہیں‘ رپورٹ کے مطابق متحدہ مرکز پر چھاپے کے دوران حراست میں لئے گئے 23 دہشت گردوں کی شناخت قتل اور دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کے حوالے سے ہو گئی ہے جبکہ دیگر 83 افراد سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھئے: ہمارا وجود برداشت نہیں ہورہا تو کیا متحدہ کو کسی اور کے حوالے کردیں‘ الطاف حسین

رینجرز حکام کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق گرفتار کئے گئے دہشت گردوں میں (اے ون) کیٹیگری میں 5 دہشت گرد فرحان عرف شبیر ملا‘ عامر علی سر پھٹا‘ فیصل عرف موٹا‘ عبید عرف کے ٹو اور نادر شاہ عرف منور شاہ شامل ہیں‘ اے کیٹیگری میں 7 دہشت فرد نعمان ولد محمد اسلم‘ ندیم احمد ولد مشتاق احمد امیتاز حسین ولدشمیم احمد‘ محمد جاوید ولد محمد ابراہیم‘ سید کاظم رضا ولد سید ناصر رضا’ محمد عامر خان ولد معین خان اور شہزاد انصاری شامل ہیں۔

مزید پڑھئے: پاکستان آنے کو تیار ہوں ، اگر سیاست دانوں کا احتساب ہو سکتا ہے تو فوج کا کیوں نہیں : الطاف حسین

مذکورہ دہشت گردوں کو اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا‘ بی کیٹیگری میں رکھے گئے دہشتگردوں میں سید حسیب ولد مقبول‘ محمد عابد ولد نظیر احمد‘ محمد زبیر ولد محمد جلال‘ محمود حسین ولد مزمل حسین‘ ساجد علی ولد حشمت علی‘ محمد فیصان ولد عبدالخلیلُ محمد وجیہ الرحمان ولد محمد علی‘ محمد آصف ولد صابر حسین‘ سید ممتاز حسین ولد جاوید حسین‘ محمد شکیل ولد محمد ہارون‘ نعمان سیل ولد محمد علی شامل ہیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…