پاکستان میں چار کروڑ لوگ ٹوائلٹ سے محروم

8  مارچ‬‮  2015

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں چار کروڑ لوگ بیت الخلا یعنی ٹوائلٹس نہ ہونے کی وجہ سے کھلی فضاء میں رفع حاجت پر مجبور ہیں۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) کے ایک اعلی عہدے دار کا کہنا ہے کہ ٹوئلٹس نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں صحت اور غذایت سے متعلق تشویش ناک صورت حال پیدا ہو رہی ہے۔یونیسف کی ڈپٹی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر گیتا راؤ گپتا نے بتایا کہ پاکستان میں چار کروڑ دس لاکھ لوگ ٹوائلٹس کی سہولت سے محروم ہیں ، جس کی وجہ سے بیماریاں بڑھ رہی ہیں۔گیتا نے مسئلہ پر توجہ دلانے کیلئے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا، جہاں ان کی اے پی سے خصوصی بات چیت ہوئی۔
\’کھلے عام رفع حاجت سے بچوں کی نشونما پر اثر ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہمیں تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اس عمل کو ختم کرنا ہو گا\’۔یاد رہے کہ انڈیا اور انڈونیشیا کے بعد پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں لوگ کھلی فضا میں رفع حاجت کرتے ہیں۔گیتا نے بتایا کہ ٹوائلٹ جیسی بنیادی سہولت نہ ہونے سے بچوں کی بڑھوتی اور ذہنی نشونما متاثر ہوتی ہے۔اس طرح کے بچے دوسری بیماریوں سے لڑنے اور اسکولوں میں پرفارم کرنے کے زیادہ قابل بھی نہیں ہوتے۔ ان بیماروں سے متاثرہ مائیں بھی ایسے ہی بچوں کو جنم دیتی ہیں۔یونیسیف حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر لوگوں کو رفع حاضت کے بعد ہاتھ دھونے اور صفائی سے متعلق شعوری مہم چلا رہا ہے۔یہ ادارہ نچلی سطح پر لوگوں کو ٹوائلٹ بنانے میں بھی مدد کر رہا ہے تاکہ انہیں کھلی فضاء میں رفع حاجت کیلئے نہ جانا پڑے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…