حکومت خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے پر عزم ہے، صدر ممنون

8  مارچ‬‮  2015

اسلام آباد نیوز ڈیسک)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق کام کرنے کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ خواتین کی اپنے حقوق کے لئے جدوجہد ہر شعبہ زندگی میں نظرآنی چاہیے۔ خواتین کے حق میں قانون سازی اور ان کی سماجی و معاشی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ ریاست خواتین کی ہر شعبہ میں شمولیت چاہتی ہے۔
صدر ممنون حسین نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے حکومت اور تمام متعلقہ فریقین کی مضبوط شراکت کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں سول سوسائٹی، مخیر حضرات، میڈیا، کارپوریٹ سیکٹر اور بالخصوص خواتین آگے آئیں اور حکومت کا ساتھ دیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے اداروں، غیر سرکاری تنظیموں اور میڈیا کی طرف سے خواتین کو سازگار ماحول کی فراہمی کے لئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات میں تعاون کو سراہا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سماجی تنظیمیں اور میڈیا آئندہ بھی اس مقدس مشن میں تعاون جاری رکھے گا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…