یوم پاکستان پریڈ پر حملے کا منصوبہ ‘ناکام’

1  مارچ‬‮  2015

وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے 23 مارچ کو ہونے والی یوم پاکستان پریڈ پر دہشت گردی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ 19 فروری کو امام بارگاہ قصر سکینہ میں ہونے والے ناکام خود کش حملے کے بعد پولیس کی جانب سے اسی روز غوری ٹاون کا سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا تھا جب کہ دو دہشت گردوں کو بھی حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے دہشت گردوں نے دوران تفتیش 23 مارچ کو اسلام آباد میں یوم پاکستان کی پریڈ میں دہشت گردی کے منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔ یاد رہے کہ حکومت نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پرافواج کی مشترکہ پریڈ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ یہ پریڈ گزشتہ سات برس سے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منعقد نہیں کی جا رہی تھی۔ فوجی پریڈ کا فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب دسمبر میں دہشت گردوں نے پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملہ کرکے 132 بچوں سے زائد سمیت 150 سے زائد افراد کو ہلاک کردیا تھا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…