اسلام آباد،تھانہ سیکرٹریٹ کی نرالی منطق

28  فروری‬‮  2015

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد تھانہ سیکرٹریٹ کی نرالی منطق، حکمران جماعت کے ایم این اے ملک اقبال مہدی کے ملازم کی جانب سے دو ہزار ماہوار تنخواہ نہ ملنے سے دلبرداشتہ محمد کامران کو انصاف دلوانے کے بجائے اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا۔آن لائن کو حاصل معلومات کے مطابق محمدکامران خان نے گزشتہ سات سالوں کے دوران مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے ملک اقبال مہدی کی جانب سے مہینہ بھر کام کے بعد دو ہزار روپے تنخواہ ملنے کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس ڈی چوک پر خود کشی کی کوشش کرتے ہوئے چوہے مار پوڈر کھایا تھا جس پر تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے ملزم کو ہسپتال منتقل کردیااس دوران جامعہ تلاشی کے دوران محمد کامران کی جیب سے ایک رقعہ برآمد ہوا تھا جس پر تحریر تھا کہ ایم این اے کی جانب سے ماہوا ر دو ہزار تنخواہ ملنے سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کررہاہوں جس کی تمام تر ذمہ داری ایم این اے پر عائد ہو گی ۔ ہسپتال سے دوران علاج ہی ملزم کی جانب سے فرار ہونے کی کوشش پرپولیس نے قابو کرکے تھانے منتقل کرتے ہوئے اس پر اقدام خود کشی کا مقدمہ درج کرلیا ہے تفتیشی نواز گوندل کے مطابق مقدمہ اقدام خود کشی کے خلاف درج کیا گیا ہے جبکہ محمد کامران کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…