ڈیفنس میں گھریلو ملازم نے مالکن کو پھانسی دے دی

25  فروری‬‮  2015

لاہور (نیوزڈیسک)  ڈیفنس اے کے علاقے میں گھریلو ملازم نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر مالکن کو گلا دبا کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ مقامی اخبار کے مطابق ڈیفنس اے کے علاقہ 765/1 ایکس بلاک میں 47 سالہ گلشن اارا اور اس کی بیٹی ایمان ملک رہائش پذیر تھیں جبکہ ایک ملازم حضور بخش بھی ان کے ہمراہ رہتا تھا، گزشتہ روز ایمان ملک اپنا چیک اپ کروانے کے لئے ڈاکتر کے پاس گئی جہاں سے واپسی پر گھر کا دروازہ کھولا تو والدہ کو بستر پر مردہ حالت میں پایا جس کو گلے میں بجلی کے تار سے پھندا ڈال کر قتل کیا گیا تھا اور ملازم حضور بخش گھر سے غائب تھا، ایمان کی طلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے بھجوادیا اور مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا، پولیس کے مابق وی شبہ ہے کہ گھر کے ملازم حضور بخش نے اپنی مالکن گلشن اارا کو گلے میں تار کا پھندا ڈال کر قتل کیا۔

گرلز سکول اور مسجد کو بم سے اڑانیکی دھمکی پر امام گرفتار 

مقتولہ کی بیٹی کے مطابق میں ہسپتال چیک اپ کے لئے گئی ہوئی تھی جب واپس آئیت و دیکھا کہ اس کی والدہ اپنے بیڈ روم میں اوندھے منہ پڑی ہوئی تھی اور کچن میں چولہے پر قیمہ دیگچی سمیت جل چکا تھا اور ملازم حضور بخش غائب تھا جس کو ہم نے چند روز قبل ہی دوبارہ کام پر رکھا تھا جو 8 سال قبل ہمارے گھر میں خانساماں کی نوکری کرتا تھا اور پھر اچانک غائب ہوگیا تھا۔ 8 سال کے بعد وہ کچھ دن قبل دوبارہ ہمارے گھر آیا اور نوکری کی درخواست کی جس پر اسے کام پر رکھ لیا۔ واردات کے بعد سے وہ اب تک غائب ہے اور اس کا موبائل فون بھی بند ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…