قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس کے بھائی فیصل یونس کی جعلی ڈگری کا انکشاف

24  فروری‬‮  2015

لاہور(نیوز ڈیسک )پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کے پائلٹ بھائی فیصل یونس کی ایف ایس سی اور گریجویشن کی سند جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ، پبلک اکانٹس کمیٹی نے تمام ریکارڈ طلب کر لیا۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی زیر صدارت پبلک اکانٹس کمیٹی کے اجلاس میں ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ وقار یونس کے بھائی فیصل یونس 2003 ءمیں پی آئی اے میں بھرتی ہوئے ۔ تین سال بعد معلوم ہوا کہ ان کی تعلیمی ا سناد جعلی ہیں ، معاملے کی تحقیقات کرنے والے افسر نے ملازمت سے برطرف نہیں کیا تاہم فیصل یونس کی سنیارٹی میں تین سال کی تنزلی کر دی گئی ، ایوی ایشن حکام کے مطابق فیصل یونس کی تعلیمی اسناد جعلی لیکن پائلٹ کا لائسنس اصلی تھا ، وہ ٹرپل سیون جہاز کے پہلے پائلٹ افسر بھی ہیں ، رکن اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا وقار یونس کے بھائی کو فوری طور پر برطرف کیا جائے ۔ سیکرٹری سول ایوی ایشن محمد علی گردیزی نے بتایا کہ فیصل یونس کی تربیت پر کافی پیسہ خرچ کر چکے ہیں ، انہیں فوری طور پر برطرف نہیں کر سکتے ، پی اے سی نے فیصل یونس سے متعلق تمام ریکارڈ طلب کر لیا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…