سینیٹ الیکشن سے پہلے اراکین پنجاب اسمبلی کو دعوتیں دینے کی تیاریاں،پنجاب حکومت کی تردید

24  فروری‬‮  2015

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت کی سینیٹ انتخابات سے پہلے اراکین پنجاب اسمبلی کو مزے کرانے کے لئے من پسند ڈشز پر مشتمل دعوتیں دینے کی تیاریاں ،مسلم لیگ(ن) نے سینئر صوبائی وزراءکی سربراہی میں اراکین اسمبلی کے 45,45اراکین پر مشتمل 7 گروپ بنا دیئے، گروپ کے انچارج دیگر اراکین اسمبلی کی سرکاری اخراجات پر دعوتیں کرکے انہیں سینیٹ انتخابات کے طریقہ کار اور سینٹ کے (ن) لیگی امیدواروں کے حق میں ووٹ دینے بارے آگاہ کریں گے۔ منگل کو پنجاب حکومت کے ترجمان نے نجی ٹی وی کی سرکاری اخراجات پر دعوتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وزراءاراکین اسمبلی کی دعوتیں اپنی جیبوں سے کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو مسلم لیگ(ن) نے سینئر صوبائی وزراءکی سربراہی میں اراکین پنجاب اسمبلی کے 7 گروپ بنا دیئے،,45اراکین پر مشتمل ایک ایک گروپ کو کھانا کھلانے کا ٹاسک انچارج وزراءکو دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق راجہ اشفاق سرور کو راولپنڈی ڈویژن کے گروپ کا انچارج ، راناثناءاللہ کو فیصل آباد کا، رانا مشہود اور محبتبٰی شجاع الرحمان کو لاہور گروپ کی نمائندگی سونپ دی گئی، ندیم کامران ساہیوال،وحید آرائیںملتان، آصف بھاہ کو سرگودھا ڈویژن اور بلال یٰسین کو گوجرانوالہ ڈویژن کے گروپ کا انچارج بنا دیا گیاہے۔ وزراءاراکین پنجاب اسمبلی کی دعوتیں کریں گے اور اس دوران انہیں سینیٹ انتخابات کے طریقہ کار سے آگاہ کریں گے۔ اراکین کی دعوتیں ایوان وزیر اعلیٰ میں سرکاری اخراجات پر ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق یہ دعوتیں ناراض ایم پی ایز کو منانے کےلئے دی جا رہی ہیں، ایم پی ایز کو آمادہ کیا جائے گا کہ وہ پارٹی کےلئے اہم حیثیت رکھتے ہیں اگر سینیٹ انتخابات میں خفیہ رائے دہی کے ذریعے ووٹ ڈالے جائیں تو وہ ان ہی امیدواروں کو ووٹ دیں جو مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ پر حصہ لے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دعوتوں میں مٹن،قیمہ، قورما، کسٹرڈ، سویٹس سمیت متعددڈشز تیار کی جائیں گی اور ڈشز کی تیاری میں اراکین پنجاب اسمبلی کی پسند کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔دوسری طرف پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے سرکاری اخراجات پر دعوتوں کی تردید کردی۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے طریقہ کار سے آگاہی کےلئے اراکین پنجاب اسمبلی کے گروپ ضرور بنائے ہیں تاہم گروپوں کے سربراہ وزراءاراکین اسمبلی کی دعوتیں اپنی جیبوں سے کریں گے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…